ایل ڈبلیو ایم سی کا کرسمس کی چھٹیوں کے باوجود شہر بھر میں صفائی آپر یشن

ایل ڈبلیو ایم سی کا کرسمس کی چھٹیوں کے باوجود شہر بھر میں صفائی آپر یشن

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر بھر سے کوڑ ا کرکٹ اکٹھا کر کے ماحول دوست انداز میں تلف کرنے پر معمور ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے کرسمس کی چھٹیوں کے باوجود شہر سے روزانہ کی بنیاد پر دو مرتبہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جاتا ہے اور اس کی بروقت اور ماحول دوست تلفی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ کرسمس کے باعث شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز کی تعداد کم ہے لیکن اس کے باوجود شہر میں صٖفائی آپریشن کو بلاتعطل اور بلاتفریق جاری رکھا گیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے فتح گڑھ، چوبرجی، بی بی پاک دامن، گڑھی شاہو سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن کرایا گیا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ ہر گز مت پھینکیں بلکہ نصب کردہ کوڑے دانوں کا استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1