عالمی بینک کے اہدافکے تحت دفتری امور کی انجام دہی آسان بنائی جائے،سمیر سید

عالمی بینک کے اہدافکے تحت دفتری امور کی انجام دہی آسان بنائی جائے،سمیر سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سیدنے ہدایت کی ہے کہ عالمی بینک کے مقرر کردہ اہداف کے تحت دفتری امور کی انجام دہی آسان بنائی جائے۔نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے نقشوں کی منظوری اور ان کی تعمیر کی اجازت دینے کاآئن لائن نظام متعارف کروایا جائے۔ تعمیر شدہ رہائشی و کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے ان عمارتوں کی انسپکشن نجی شعبے سے کروائی جائے۔ان خیالات کااظہارورلڈ بینک کے ایز آف ڈوئنگ بزنس پروگرام کے تحت ایل ڈی اے میں آئن لائن سسٹم متعارف کروانے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی کے پراجیکٹ امپلی مینٹیشن یونٹ کے ڈائریکٹر علی جلال،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ہاؤسنگ)اعجاز خلیق رزاقی،چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود،ڈائریکٹر کمپیوٹرسروسز عبد الباسط قمر اور ڈائریکٹر ز علی شہزاد اور کامران پرویز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رہائشی عمارتوں اور چار منزلہ تک کمرشل عمارتوں کے تکمیلی سر ٹیفکیٹس کے اجراء کے لئے ان عمارتوں کی آرکیٹکٹس کے ذریعے انسپکشن پر غور کیا گیا