سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں،دانش افضال

  سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں،دانش افضال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے انسدادِ تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے ٹھوکر چوک تا سکیم موڑ تک آپریشن کیا۔

دوران آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔آپریشن سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی شکایت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔