محکمہ لیبر کے افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں، سارہ اسلم

  محکمہ لیبر کے افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں، سارہ اسلم

  



لاہور(سٹی رپورٹر)سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کی زیر صدارت محکمہ محنت وانسانی وسائل میں محکمہ لیبر کے ذیلی دفاترکی مختلف عدالتوں میں زیر التواء کیسیز کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کیا گیا۔ اجلاس میں افسران نے اپنے دفاتر کے متعلقہ زیرالتواء کیس اور اُن پر اب تک ہونے والی کارروائی کے بارے میں سیکرٹری لیبر کو تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری لیبرنے افسران کو ہدایات دی کہ غیر ضروری کورٹ کیسوں سے بچنے کیلئے کوشش کی جائے اور لوگوں کی جائز شکایات کافوری طور پر ازالہ کیا جائے اور اس کے لئے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریوں اور اوپن ڈور پالیسی کو فوری طور پر شروع کریں تاکہ لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے جائیں۔بعدازاں سیکرٹری لیبر کی زیر صدارت چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے محکمہ لیبر کو دیئے جانے والے ٹاسک کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر کو افسران نے دیئے گئے ٹاسک پر اب تک ہونے والی کاروائی بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لیبر نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گڈگورننس، سروس ڈلیوری، شفافیت اور حکومت کی اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ لہذا تمام افسران کو جو بھی احکامات دیئے جارہے ہیں اُن پر عمل کیاجائے

مزید : میٹروپولیٹن 1