سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،مسرت جمشید

سابق حکمرانوں کی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں،مسرت جمشید

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے،ملک کا مشکل وقت ختم ہو رہا ہے اوربہت جلد آسودگی اور خوشحالی بھی آئے گی،عمران خان ملک کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے اپنی حکومت کو عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے حقیقت پسندی کی بجائے مصنوعی فیصلوں سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔

اور اس کا خمیازہ ہر طبقے کو بھگتنا پڑ ا۔ موجودہ حکومت نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب معیشت اپنے پاؤں پرکھڑی ہو گی اور ملک میں خوشحالی اور آسودگی کا دور آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اصلاحات کے ذریعے ملک کی سمت کا تعین کر رہی ہے اور یہی ترقی کی بنیاد ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت زراعت، لائیو سٹاک، صنعت، گھریلو دستکاریوں کو ترقی دینے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور اسی سے مجموعی قومی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

مسرت جمشید

مزید : میٹروپولیٹن 1