نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں یوم قائد اور کرسمس کی تقریب

  نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں یوم قائد اور کرسمس کی تقریب

  



لاہور (سٹی رپورٹر) نیشنل کالج آ ف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ لاہور میں یوم قائد اور مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا دن منایا گیا،قائد اعظم کی پیدائش کے حوالے سے کالج میں تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء و طالبات نے تقریر ی مقابلے،نغمے اور قائد کی تصویر کا مقابلہ رکھا گیا اس تقریب میں رجسٹرار جمیل مرتضیٰ،سٹوڈنٹ افیئر ڈائریکٹر سیدہ روزی رضوی،پروفیسر اطہر اکرام اور پروفیسر جعفری نے شرکت کی۔

،رجسٹرار جمیل مرتضیٰ نے کہا کہ قائد اعظم ؒ جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،سیدہ روزی رضوی نے کہا ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے ہمیں قائد کی طرح محنت کرنا ہو گی،ڈاکٹر اعجاز قریشی نے مسیحی برادری کے ساتھ کالج کیمپس میں کیک کاٹا اور تحائف پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1