حیدری ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ گرلز ہائی سکول کا آغاز

  حیدری ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ گرلز ہائی سکول کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)حیدری ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کھاڑک کے زیر اہتمام آمنہ گرلز ہائی سکول کا افتتاح معروف مذہبی شخصیت آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے دست مبارک سے کیا جبکہ تقریب میں چیئرمین ٹرسٹ نثار علی خان، عامر حسین ہاشمی،علامہ افضل حیدری،عبدالغفور بٹ،اظہر نقوی،سجاد بخاری سمیت دیگر مذہبی و سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی بڑی تعدا دمیں شرکت،چیئرمین ٹرسٹ رنثار علی خان نے بتایا کہ یہ ادارہ علاقہ کی اشد ضرورت ہے اور سکول کی عمارت ایک سال کی قلیل میں مکمل کی گئی جو 15کلاس رومز پر مشتمل ہے۔

جبکہ یہاں مکمل تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے اسکول کی تکمیل میں مالی و دیگر معاونت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے لیے خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر آیت اللہ سید ریاض حسین نجفی نے ادارہ اور ٹرسٹ کی مزید کامیابی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی اور حیدری ٹرسٹ کے اس فلاحی اقدام کی بھر پور انداز میں تعریف کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1