امریکن قونصلیٹ کے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر کا دورہ پنجاب یونیورسٹی

    امریکن قونصلیٹ کے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر کا دورہ پنجاب یونیورسٹی

  



لاہور (پ ر)امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور کے ڈپٹی پبلک افیئرز آفیسر برائن برینڈل نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پررجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، امریکن قونصلیٹ جنرل لاہور سے کلچرل افیئرزسپیشلسٹ تنویر حسین، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹرثوبیہ خرم اورڈائریکٹر کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پروفیسرلیو نے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرنیاز احمد نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ میں اعلی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ اور طلباء کے وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے اور تحقیق کے میدان میں بھی مشترکہ منصوبوں کا آغاز کرنا چاہئے۔بعد ازاں وائس چانسلر نے معزز مہمان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...