وکلاء کے خلاف سازش کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،رضا ایڈووکیٹ
کاہنہ (نامہ نگار)وکلاء کیخلاف گھناؤنی سازش کرنے والے ذمہ داران کیخلاف کارروائی نہ کرنا حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وکلا کیساتھ انسانیت سوز سلوک اور تذلیل آمیز رویہ نا قابل فراموش تھا۔عدالت عظمیٰ کو پی آئی سی کے واقع کے ذمہ داران کوفوری گرفتار کرنے کے احکامات صادر کرے تا کہ ملکی حالات خراب نہ ہو ں ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاور گروپ آف لائیرزمحمد رضا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا سینکڑوں وکلاء جو کہ پولیس تشدد، پیرامیڈیکل سٹاف کے ہاتھوں زخمی ہوئے انکا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا جائے اور انکے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے او ر بدقسمتی سے آج وکلاء کے ساتھ ہونے والا سلو ک بہت ہی افسوسناک ہے۔