قلم فاؤنڈیشن نے قیدیوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے،2کو رہا کرا دیا

  قلم فاؤنڈیشن نے قیدیوں میں گرم کپڑے تقسیم کئے،2کو رہا کرا دیا

  



لاہور(ادبی رپورٹر) معروف دانشور، مصنف اور سماجی کارکن علامہ عبدالستار عاصم نے اپنے ساتھیوں محمد فاروق چوہان اور جاوید راہی کے ہمراہ مختلف جیلوں میں سخت سردی کے اس موسم میں مفلس اور نادار قیدیوں میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کئے اور ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ سے دو قیدیوں کے ذمے جرمانے کی رقم مبلغ 33500/- روپے ادا کر کے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کروایا۔ اس ضمن میں آئی جی پنجاب جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی پوری ٹیم اور علامہ عبدالستار عاصم، محمد فاروق چوہان اور جاوید راہی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1