پی آئی اے بیجنگ،شنگھائی اور گوانزو کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرے،شوکت صافی

پی آئی اے بیجنگ،شنگھائی اور گوانزو کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرے،شوکت ...

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی نے پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے پیش نظر فوری طور پر اسلام آباد اور لاہورسے بیجنگ شنگھائی اور گوانزو کیلئے ہفتہ وار کم از کم پی آئی اے کی ایک ایک پرواز شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت ہماری دو طرفہ تجارت کا حجم15بلین ڈالر سے زیادہ ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین سے درآمدات اور برآمدات کیلئے پاکستان سے بڑی تعداد میں لوگ چین جاتے ہی جبکہ تھائی ائیر لائنز لاہور سے شنگھائی کیلئے روزانہ ایک پرواز چلا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ رش کی وجہ سے اسلام آباد راولپنڈی ولاہورکے تاجروں کو اکثر و بیشتر دوسری ائیر لائنوں کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے جو اپنے شیڈول کے مطابق طویل راستہ اختیار کرتی ہیں جبکہ ان کا کرایہ بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1