آئی ایم ایف سے 45کروڑ 24لاکھ ڈالر قرض کی دوسری قسط پاکستان کو موصول 

آئی ایم ایف سے 45کروڑ 24لاکھ ڈالر قرض کی دوسری قسط پاکستان کو موصول 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک آئی این پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ملنے والی قسط اگلے ہفتے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل ہوگی۔اعلامیے کے مطابق 20 دسمبر 2019 تک سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا۔سٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ اسی طرح  ملک کے مجموعی ذخائر 17.60 کرور ڈالر ہوگئے ہیں۔
آئی ایم ایف/قرض

مزید :

صفحہ اول -