بجلی کی مہنگائی اورایل او سی پر فائر نگ کے خلاف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  بجلی کی مہنگائی اورایل او سی پر فائر نگ کے خلاف قراردادیں اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 1روپیہ 56پیسے کا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔دریں اثناء ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے۔


بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جواں بھی شہید ہوئے ہیں۔بھارتی فوج مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر 14ارب 50کروڑ کا اضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔حکومت کی ہر ماہ بجلی،گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ وطیرہ بنالیا ہے۔عوام پہلے مہنگائی کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔حکومت نے پندرہ ماہ کے دوران بجلی اور گیس کی قیمتوں میں 200گنا سے زائد اضافہ کیا ہے۔حکومت کے پاس عوام کودینے کیلئے مہنگائی،بے روزگاری اورغربت کے سوا کچھ نہیں۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
عظمیٰ بخاری