پاکستان اور سعودی عرب کا کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جار ی رکھنے پر اتفاق

  پاکستان اور سعودی عرب کا کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جار ی رکھنے ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ازخودنوٹس فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات  میں  دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود وزارت خارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین بالمشافہ ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والی دوران ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیراعظم آفس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کو الوداع کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اراکین وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارتِ خارجہ کے سنیر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو الوداع کیا۔ سعودی وزیر خارجہ کی ملاقاتوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔ توقع ہے صحت اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ فارما سوٹیکل اور قابل تجدید توانائی میں سعودی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال، بھارت میں متنازع قانون اور ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے بھی معزز مہمان کو آگاہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سعودی عرب پاکستان کو ہر موقع پر بھرپور امداد فراہم کرے گا۔وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے ہمراہ ایک روزہ دورہ  مکمل کرکے  وطن واپس رونہ ہو گئے

وزیر خارجہ

مزید : صفحہ اول