علی ظفر اور عوام کا شکریہ،کراچی واقعی روشنیوں کا شہرہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  علی ظفر اور عوام کا شکریہ،کراچی واقعی روشنیوں کا شہرہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  



کراچی(این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے علی ظفر اور کراچی والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی واقعی روشنیوں کا شہرہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرگزشتہ شب مزار قائد پر پاکستان رینجرز سندھ کے تحت منعقدہ پروگرام  میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔پروگرام شکریہ جناح  میں علی ظفر کی پرفارمنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر اسٹیج پر آئے اور مداحوں سے ہاتھ ملایا۔رینجرز کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور حب الوطنی سے بھرے ملی نغمات گا کر حاضرین کی داد سمیٹی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرمیجر جنرل آصف غفور نے علی ظفر کے شو کے دوران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی اور کیپشن میں علی ظفر سمیت تمام کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کے ہمراہ لی گئی سیلفیز شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ کراچی کے نوجوانوں اور سندھ رینجرز کا شکریہ جناح پروگرام ترتیب دینے پر شکریہ۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کراچی واقعی روشنیوں کا شہر ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید : صفحہ اول