پرویزمشرف کو سزائے موت سنانے والے جج کیخلاف بیانات پر توہین عدالت کی درخواست دائر

پرویزمشرف کو سزائے موت سنانے والے جج کیخلاف بیانات پر توہین عدالت کی ...

  



پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف بیانات پر پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق، سابق صدرپرویز مشرف، وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم،  وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست ملک اجمل خان ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے خصوصی عدالت کے جج پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے اور جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف استعمال کی گئی زبان حد سے تجاوز تھی۔درخواست گزارنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

توہین عدالت / درخواست دائر

مزید : صفحہ اول


loading...