راناثنااللہ کا جوڈیشل انکوائری اورچیف جسٹس سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ

    راناثنااللہ کا جوڈیشل انکوائری اورچیف جسٹس سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ

  



 فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراوررکن قومی اسمبلی راناثنااللہ خاں نے اپنے خلاف قائم کئے گئے منشیات کیس کی انکوائری کے لئے جوڈیشل انکوائری اورچیف جسٹس آف پاکستان سے ازخودنوٹس لینے کامطالبہ کردیا ہے۔ان کاکہناتھاکہ وہ اسمبلی فلورپربھی اپناموقف پیش کریں گے اورانصاف کے لئے ہرفورم پرجائیں گے۔جیل سے رہائی کے بعدفیصل آباد میں انپے گھرپرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے ہاتھ میں قرآن پاک پکڑکرحلف دیاکہ اگران کامنشیات کے کاروبارسے تعلق ہوتو ان پرخداکاقہرنازل ہو تاہم جن لوگوں نے ان پرظلم کیا اورجنہوں نے یہ حکم دیا انہیں بھی خداغرق کرے۔4ماہ قبل ان کی ضمانت کاامکان تھامگرواٹس ایپ پر جج  کاتبادلہ کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ان پربنایاگیاکیس جھوٹااوربے بنیادہے عمران خان تک سب کوعلم ہے۔ صرف ان کے سیاسی کردارکوخراب کرنے کی کوشش کی گئی افسوس ہے کہ کسی حاکم نے 6ماہ میں بھی نوٹس نہیں لیا۔انہوں نے پوری زندگی میں ہیرون کانشہ بھی نہیں کیابلکہ25سالہ سیاسی زندگی میں کسی منشیات فروش کی سفارش بھی نہیں کی۔

 ازخودنوٹس

مزید : صفحہ اول


loading...