جعلی حکومت کا خاتمہ ملک کی بقاء اور عوام کیلئے ضروری ہو گیا: فضل الرحمن

جعلی حکومت کا خاتمہ ملک کی بقاء اور عوام کیلئے ضروری ہو گیا: فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر ہ اسماعیل خان (آن لائن) جے یو آ ئی کے مر کز ی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد ی مارچ جار ی ہے۔ 2020ء عا م انتخا با ت کا سا ل ہے ہمار ے لئے دو بار ہ اسلام آباد لاکھو ں افراد لیکر جانا کوئی مشکل کام نہیں، جعلی حکومت کا خا تمہ ملک کی بقا ء اور عوام کیلئے اب ضرور ی ہو گیا ہے۔ہمار ی جما عت کے کارکن دلیر اور مشکلا ت سے گھبرا نے والے نہیں، وہ جامعۃ المعارف الشرعیہ میں جے یو آ ئی ڈی آئی خان کے ضلعی و تحصیل عہدیداران کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے۔اجلاس کی صدارت جے یو ا ٓئی کے ضلعی نا ئب امیر احمد خان نے کی۔ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ، ضلعی و تحصیل عہدیدارا ن حافظ عبدالمجید، شیخ محمود الحسن و دیگر نے شر کت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریجیکٹیڈ وزیر اعظم کے لئے یو ٹر ن لینا کوئی شر م کی بات نہیں، ملائیشیا کانفر نس میں شریک ہو نے کا وعد ہ کر کے نہیں گئے مقبو ضہ کشمیر کے کشمیر ی مسلما نو ں کو انہوں نے بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف اس وقت ایک سیا سی جما عت کے صدر ہیں فو جی جر نیل نہیں، عدالتی فیصلو ں کو نہیں مانیں گے تو ملک میں انار کی پھیلے گی۔ خا رجہ پالیسی کی مستقل شکل نہ ہو نے کی وجہ سے ہمارا ملک تنہا ہو تا جا رہا ہے ہم اپنے دو ستو ں کو بھی کھو رہے ہیں، ملکی معیشت تبا ہ کر دی گئی ہے۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -