وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے 

  وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے 

  



کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج جمعہ کو کراچی پہنچیں گے۔کراچی آمد پر وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کے علاوہ کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس میں مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی اس موقع پر وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں کے وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم  

مزید : صفحہ اول


loading...