مجبورپنشنرز کے مسائل حل کئے جائیں،کرامت علی شاہ بخاری

مجبورپنشنرز کے مسائل حل کئے جائیں،کرامت علی شاہ بخاری

  



لاہور (پ ر) نیشنل بینک آف پاکستان پینشنرز ایکشن کمیٹی اور نیشنل بینک ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس بمقام پیپلز ویلفیئر سنٹر 818 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور منعقد ہوا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق بٹ نے ادا کئے۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل بینک آف پاکستان پینشنرز ایکشن کمیٹی سید کرامت علی شاہ بخاری، ریٹائرڈ سینئر ایگزیکٹو محمد سلیم بٹ، کوآرڈی نیٹر و ترجمان ظفر صادق، صدر ایکس ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کوکب اقبال، چوہدری محمد اختر اور طارق بٹ کے علاوہ فاروق ڈار، محمد عارف علی، جاوید احمد خان، عمر حیات خواجہ، ریاض احمد خان، طاہر مشہدی، عباس سندھو، عتیق قمر، وقار زیدی، اشفاق مغل، محمد ارشد ہیرو، چوہدری محمد انور، محمد اصغر خان نے بھی اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ انتظامیہ کا پینشنرز کو 70 فیصد فارمولا کے مطابق پینشن دینے سے گریز ناقابل فہم ہے۔مقررین نے چیف جسٹس، وزیراعظم و صدر پاکستان سے اپیل کی کہ وہ نیشنل بینک کے لاچار پینشنرز کو انکے حقوق دلوائیں۔ اجلاس میں ریاض رضا، اسلم حسین، خالد محمود قریشی، فرخ وزیر، محمد اشرف، طاہر حمید، محمد اسماعیل، زاہد حسین، محمد سعید، محمود منہاس، جاوید اسلم، سید اعجاز حسین، سید اقبال حسین، چوہدری نیاز محمد، تنویر احمد و دیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1