قائد اعظم کے افکار پر عمل کیا ہوتا تو ملک بدحال نہ ہوتا،مجاہد عبدالرسول

قائد اعظم کے افکار پر عمل کیا ہوتا تو ملک بدحال نہ ہوتا،مجاہد عبدالرسول

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے افکارپر عمل کیاہوتا تو ملک بد حال نہ ہوتا، ملک میں انارگی، بدامنی، اقربا پروری، سیاسی عدم استحکام،بے یقینی اور معاشی بدحالی کا راج اسلام دروری کے سبب ہے،بدقسمتی سے قائد اعظم محمد علی جناح کے انتقال کے بعد کوئی قابل ذکر محب وطن حکمران پاکستان کو میسر نہ آسکا۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے سنی تحریک کے زیراہتمام یوم قا ئد اعظم کی منا سب سے منعقدہ تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہاکہ قائد اعظم نے مذہب و مسلک اور علاقائی تعصبات سے پاک پاکستان کا خوا ب دیکھا تھا مگر افسوس آج ہم شیعہ سنی وہابی دیوبندی اور اہل حدیث، پنجاب، پٹھان، سرائیکی، سندھی بلوچی اور اردو بولنے والوں میں تقسیم ہوکر اپنا قومی تشخص کھوتے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے حکمرانو ں نے اپنی ذائی خواہشا ت کی تکمیل کیلئے ہر مقام پر اصو ل قائد کو تو ڑا، اوراپنی من پسند خواہشا ت کیلئے پاکستان کی سلامیت سے بھی کھیلنے سے باز نہیں آ رہے ہیں آج بھی اگر قائد اعظم کے فرمودا ت پرعمل کیاجائے توپاکستان دنیا میں سپر پاور بن سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1