گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں،شاداب رضا

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہیں،شاداب رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اشارے پر گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں، گیس وبجلی کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں اضافہ اور مزید غربت بڑھے گی،حکمران بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں،حکومت کو اول روز سے کہہ رہے ہیں بیرونی قرضے ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہیں،نئے قرضوں کا بھی براہ راست بوجھ غریبوں کے کندھوں پر آرہا ہے مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا اسے بوتل میں بند کرنا ہوگا،غربت کو ختم اور غریب کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکمرانوں کو عوام دوست پالیسی بنانا ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1