نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے  الیکشن کمشنر پنجاب کا نام زیر غور

نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کیلئے  الیکشن کمشنر پنجاب کا نام زیر غور

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نئے سیکرٹری الیکشن کمشن کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال کا نام زیر غور،اہم عہدوں پر عدم تعیناتیوں کے باعث غیرفعال الیکشن کمیشن آف پاکستان انتظامی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے عہدے خالی ہونے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کا عہدہ بھی خالی ہونے کے قریب ہے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب پانچ روز بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے سیکریٹری الیکشن کمشن کے لیے الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال کا نام زیر غور ہیں۔الیکشن کمیشن میں ایڈیشنل سیکریٹری اور تین صوبائی الیکشن کمشنر کی عہدے تاحال خالی ہیں جب کہ قائمقام چیف الیکشن کمشنر اہم تقرر کے لیے الیکشن کمیشن مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔

نیا سیکرٹری الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ اول