زرداری بلاو ل کیخلاف کیسز میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: شیخ رشید

    زرداری بلاو ل کیخلاف کیسز میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: شیخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (آئی این پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بھی حمزہ شہباز شریف اور مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہو گئے، آصف زرداری کراچی میں بیٹھ کر بلاول کے خلاف کیسز میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو نہیں کر سکیں گے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تمام سیاسی پارٹیوں میں اتفاق رائے وہ ایک پیج پر ہیں۔جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گھیرے میں ہے اور اس کے کیسز میں آصف زرداری کراچی میں شہادتیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دیکھتے ہیں کہ شہادتیں ختم کرنے میں یہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں، بلاول بھٹو بھی حمزہ شہباز اور مریم نواز کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پرجو بھی طریقہ کار ہوگا وہ اپنا لیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ بلاول وائلڈ نہ ہوں خطرناک ہو جائیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں عدالتی فیصلوں پر زیادہ بات نہ کروں،مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلہ پر لیگل ٹیم ہی بات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اداروں میں کوئی تصادم نہیں۔ دریں اثنااسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا سے وفاقی وزیر شیخ رشید نے ملاقات کی۔شیخ رشید احمد نے ریلوے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق مشاورت کی۔  ملاقات میں ریلوے کے ہسپتالوں میں سہولتیں بڑھانے پر غور کیا گیااور وزارت ریلوے کی جانب سے معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -