ملک امانت کا اعجازچوہدری کا معاون خصوصی بننا خوش آئند ہے،زمان نصیب

ملک امانت کا اعجازچوہدری کا معاون خصوصی بننا خوش آئند ہے،زمان نصیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ملک امانت علی کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کا معاون خصوصی برائے تاجران مقرر ہونے پر تاجروں اور سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے،پی ٹی آئی پی پی 146کے ٹکٹ ہولڈر ملک زمان نصیب سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں میرٹ اور کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے کوشاں ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ اہل لوگوں کو اہل سیٹوں پر تعینات کیا ہے،ملک امانت علی کی پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کا معاون خصوصی بننے پر جتنی خوشی تاجر برادری کو ہے اتنی ہی خوشی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو بھی ہے۔


کیونکہ ملک امانت علی لاہور کے تاجران میں ایک فقید المثال شخصیت کے طور پر جانے اور پہنچانے جاتے ہیں۔