پی آئی اے کی جدہ سے لاہو ر آنے والی پرواز حا دثے سے با ل با ل بچ گئی

پی آئی اے کی جدہ سے لاہو ر آنے والی پرواز حا دثے سے با ل با ل بچ گئی

  



لاہور(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر ل ائنز کی جدہ سے لاہو ر آنے والی پرواز حا دثے سے با ل با ل بچ گئی،پی کے 740 کے انجن سے لینڈ کے دوران اچا نک کوئی چیز ٹکرا گئی جس کے بعد کپتا ن نے طیارے کو مہارت سے ایک انجن کی مدد سے بورڈنگ برج پر پارک کیا۔ بتایاگیاہے کہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر ایک کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے طیارے کو گرا ؤنڈ کر دیا گیا۔شبہ ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا تاہم طیارے کی مکمل جانچ کی جارہی ہے۔ تر جما ن پی آئی اے بوئنگ 777طیا رے کے انجن کے پر زے کراچی سے لاہور آنے والی پر واز پی کے 304 سے روانہ کردئیے گئے ہیں۔ طیارے کی مرمت کی وجہ سے لاہور سے جدہ جا نے والی پر واز کی روانگی میں تا خیرہو گئی۔ ترجمان کے مطیابق طیارے کی مر مت ہوتے ہی پرواز کو لاہور سے جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے

مزید : صفحہ اول