پیپلز پارٹی کے قافلے بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے

  پیپلز پارٹی کے قافلے بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے آج روانہ ہوں گے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آج لاہور تنظیم کے قافلے بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے راولپنڈی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔ قافلوں میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان شریک ہوں گے عزیز الرحمن چن نے کہا کہ برسی میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان کے قافلوں کی روانگی اُن کی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے دلی وابستگی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے شہید بی بی کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی سا لمیت، بقاء، ترقی اور خوشحالی کو اپنا مشن بنایا اور بجائے گھٹنے ٹیکنے یا پیچھے ہٹنے کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ملک دشمنوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی قیمتی جان تک کی پرواہ نہ کی پاکستان پیپلز پارٹی اُن کی برسی ان کی شخصیت کے شایانہ شان منائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...