ْْ صحافیوں کی بہتری کیلئے اقدامات  کررہے ہیں، فیاض چوہان

  ْْ صحافیوں کی بہتری کیلئے اقدامات  کررہے ہیں، فیاض چوہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ورکنگ صحافیوں کی بہتری کے لیے حکومتِ پنجاب ایک موثر اور جامع پالیسی تیار کر رہی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،صحافی کالونی کے بلاک ایف کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی رکاوٹوں کو ذاتی دلچسپی سے دور کرواؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار فیاض الحسن چوہان نے لاہور پریس کلب کے سینئررپورٹرز اور صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت ارشد انصاری نے کی۔ فیاض الحسن چوہان نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ پانچ ماہ سے زائد عرصے سے جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی اور انتہا پسندی کو بھرپور طریقے سے دنیا اور عوام کے سامنے لانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف آر ایس ایس اور ہٹلر کے پیروکار نریندر مودی کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
فیاض چوہان

مزید :

صفحہ اول -