شدید دھند سے ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر خوار

شدید دھند سے ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم، گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر خوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) ملک بھر میں جاری سردی کی شدید لہر اور دھند کی وجہ سے یلوے کی ٹرینوں کی آمدو رفت کا شیڈول درہم برہم ہو کررہ گیا ہے اور ہر ٹرین کئی کئی گھنٹوں تک تاخیر کا شکار ہو کررہ گئی جس کی وجہ سے ان ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافر بھی خوار ہو کررہ گئے ہیں دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس صورت حال میں کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے مسافر حضرات ریلوے انکوائری نمبر 117 سے اپنی مطلوبہ ٹرین کی آمد اور روانگی کے بارے میں معلومات حاصل کرکے ہی گھر سے نکلیں۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونیوالی ٹرینوں میں شاہ حسین ایکسپریس‘ قراقرام ایکسپریس‘ملت ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس و دیگر شامل ہیں یہ سب کراچی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں ہیں جبکہ اسی طرح سے لاہور سے فیصل آباد اور راولپنڈی کے مابین آنے اور جانیوالی ٹرینیں بھی کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے موسم کی خرابی بتائی جاتی ہے کیونکہ شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار کو احتیاطی تدابیر کے تحت انتہائی سست رفتاری کے ساتھ چلایا جارہا ہے۔  وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے اضافی رش کے پیش نظر اور کرسچین کمیونٹی کی سہولت کے لئے راولپنڈی۔ کراچی کینٹ۔راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کرسمس سپیشل ٹرین کو مزید ایک اور ٹرپ کرنے ہدایت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ٹرین31 دسمبر 2019 کو راولپنڈی سے صبح 10بجے روانہ ہو کر گجر خان، جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیر آباد، گوجرانوالہ، لاہور، قلعہ شیخوپورہ، فاروق آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ کینٹ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یار خان، صادق آباد، گھوٹکی، روہڑی، شکار پور، نواب شاہ اور لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دن 11بج کر 55منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔ اسی طرح کراچی کینٹ سے یہ ٹرین یکم جنوری 2020 کو شام 6بج کر 35منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز رات 10بج کر 45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ کرسمس سپیشل ٹرین 8اکانومی کلاس کوچز 2اے سی سٹینڈرڈ ایک بریک وین اور ایک پاور وین پر مشتمل ہو گی۔
ریلوے


لاہور(این این آئی)دھند اور دیگروجوہات کی بنا پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانے والی 6پروازیں منسوخ جبکہ 13تاخیر کا شکار رہیں۔پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758،بلیو ائیر لائنز کی کراچی سے آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386، بلیو ائیر لائنز کی کراچی جانے والی پرواز 405 اورپی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759 منسوخ کر دی گئی۔چائنہ ائیر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018 نو گھنٹے،سعودی ائیر کی مدینہ جانے والی پرواز 3729 چھ گھٹنے 35 منٹ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے  والی پرواز 650 دو گھنٹے،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 735 ایک گھنٹہ دس منٹ،اتحاد ائیر کی کوئٹہ جانے والی پرواز 543 ایک گھنٹہ،پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز 747 ایک گھنٹہ تاخیر،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 ایک گھنٹہ،پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 221 تیس منٹ،پی آئی اے کی میلان جانے والی پرواز 719چالیس منٹ،چائنہ ائیر کی ارمچی سے آنے والی پرواز 6017نو گھنٹے دس منٹ،سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 734ایک گھنٹہ 34 منٹ،اتحاد ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520ایک گھنٹہ جبکہ پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 740 تیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔
پروازیں 

مزید :

صفحہ اول -