پاک چین تعلقات کے حوالے سے سال 2019 اہم رہا،چینی سفیر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی خبررساں اداروں کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ دونوں ممالک کی پرخلوص دوستی کو موثر طریقے سے آگے بڑھائے گا، پاکستانی میڈیا نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پاک چین تعلقات اورچین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے فروغ میں اہم کردارادا کیا ہے، کچھ پاکستانی میڈیا نے مغربی اثرورسوخ میں آکر دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کیا،2019دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم سال رہا، جمعرات کے روز چینی خبررساں ادارے شنہوا کی پاکستان میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ 2019دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم سال رہا،شنہوا اورپاکستانی خبررساں ادارے آئی این پی کے مابین تعاون دونوں ممالک کے مابین میڈیا کے روابط کو مضبوط کرے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ موجودہ دور نظریات اور خیالات کے مابین جنگ کو سامنے لے کر آیا ہے۔
چینی سفیر