بلاول نیب میں پیش ہو کر بیگناہی کا ثبوت دیں،عادل حفیظ

بلاول نیب میں پیش ہو کر بیگناہی کا ثبوت دیں،عادل حفیظ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر راہنماء عادل حفیظ نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے کوئی کرپشن و لوٹ مار نہیں کی تو وہ نیب کو پریس کانفرنس میں دھمکیاں دینے کی بجائے وہاں پیش ہو کر اپنی بیگناہی کا ثبوت کیوں نہیں دیتے، نیب ایک آزادو خود مختار اد ا رہ ہے وہ اگر ان کو طلب کر لے تو یہ نیب کا غصہ بھی حکومت پر نکالتے ہیں۔

،وزیر اعظم کئی مرتبہ واضح کر چکے،نیب پر حکومت کاکوئی کنٹرول نہیں،اس کے باوجود اپوزیشن نیب کی کارروائی کو حکومت کیساتھ جوڑتی ہے جو سراسر غلط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول مت بھولیں ان کے والد بھی اسی طرح کی نیب کو دھمکیاں دیتے تھے مگر نیب نے ان کو بھی گرفتار کیا اگر وہ بھی قصور وار ہوئے تو نیب پاور فل ادارہ ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے، ان کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر بات کرنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...