(ن) لیگی عہدیدار وں کے پاس کھوکھلے نعرو ں کے سوا کچھ نہیں،افتخار نقوی

    (ن) لیگی عہدیدار وں کے پاس کھوکھلے نعرو ں کے سوا کچھ نہیں،افتخار نقوی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید افتخار نقوی نے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں کے بیانات پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو زبانی کلامی اور کھوکھلے نعروں سے تعبیر دیا انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد یہ پاکستان کی مظلوم عوام تھے جنہوں نے اب تک 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو بچایا ہے۔

ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین افراد اس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنے۔دہشتگردوں نے مساجد، امام بارگاہوں، درباروں اور گرجا گھروں سمیت بازاروں اور چوراہوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا۔

زبانی کلامی نعروں سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نامزد نااہل افراد کا موازنہ بانی پاکستان قائد اعظم ؒمحمد علی جناح جیسی بابصیرت شخصیت کے ساتھ کرنا منافقت و شخصیت پرستی کے سوا کچھ نہیں، یہ مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے دہشت گردی کے عروج کے دور میں اتحاد امت مصطفیٰ ؐکے پرچار سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور انہیں پاکستان کے نام پر متحد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...