بیروزگاری ختم کرنے کیلئے قائد اعظمؒ کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے،خورشید احمد

        بیروزگاری ختم کرنے کیلئے قائد اعظمؒ کی پالیسیوں پر عمل کیا ...

  



لاہور(پ ر)بانی پاکستان قائداعظم نے تقسیم ہندوپاک سے قبل محنت کشوں کی بہبود کے لئے اہم مزدور قوانین پیش کرکے منظور کرائے- اْنہوں نے محنت کشوں کی تنظیم سازی اور کارکنوں کی فلاح وبہبود کو قدر کی نگاہ رکھتے ہوئے تقسیم پاک و ہند سے قبل پوسٹل یونین کے صدر کی حیثیت سے قابل قدر رہنمائی فرمائی ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ورکرزکنفیڈریشن کے زیراہتمام بختیار لیبر ہال میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی تقریب میں بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، اْسامہ طارق، چوہدری محمد انور، خوشی محمدکھوکھر، نیاز خان،صلاح الدین ایوبی دیگر محنت کشوں کے نمائندگان نے کیا اس موقعہ پر ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی، صوبائی حکومتوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے پْرزور مطالبہ کیاگیا کہ وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چل کر ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری، کمرتوڑ مہنگائی، امیر و غریب کے مابین روز افزوں بے پناہ فرق کو دور کرائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1