قائداعظم نے مسلمانوں میں آزادی کاجذبہ بیدار کیا،ڈاکٹر صدف

قائداعظم نے مسلمانوں میں آزادی کاجذبہ بیدار کیا،ڈاکٹر صدف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ۔ر) ادارہ قومی تشخص پاکستان کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور اور جذبہ بیدار کرنے کیلئے اقبال کے فلسفہ خودی کے مطابق اسلامی اقدار اور قومی تشکص کو بنیاد بنایا تھا۔ یوم پیدائش قائد اعظم کے سلسلہ میں ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم نے دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت حاصل کرنے کے بعد اپنا طرز زندگی تبدیل کر دیاتھا اور معربی لباس ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ترک کرکے یہ ثابت کر دیا تھا کہ پاکستانی عوام کو ایک باغیرت اور زندہ قوم بنانے کیلئے اہل مغرب کی تابعداری اور نقالی کی بجائے اسلامی اقدار اور اسلامی روایات کو فروغ دینا چاہیے۔لیکن آج نئی نسل کو انگلش میڈیم سکولوں کے ذریعہ غلامانہ ذہنیت کی تربیت دی جا رہی ہے اور انہیں یورپی تہذیب و تمدن زیادہ اور اپنے مسلمانوں کے کارناموں سے دور کیا جا رہا ہے جس کے بہت خطرناک نتائج ہوں گے اسلئے ہر سطح پر یکساں نظام تعلیم اور یکساں قومی لباس رائج کیا جائے