وزیراعظم کی وجہ سے صدیوں سے پیاسی دھرتی کو پانی مل رہا ہے، فواد چودھری

وزیراعظم کی وجہ سے صدیوں سے پیاسی دھرتی کو پانی مل رہا ہے، فواد چودھری

  



جہلم(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے صدیوں سے پیاسی دھرتی کو پانی مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی تمام نشستوں سے تحریک انصاف کامیاب ہوئی، ضلع بھر سے ہزاروں لوگ آج اس تقریب میں شریک ہیں، وزیراعظم عمران خان کا علاقے کا یہ تیسرا دورہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے صدیوں سے پیاسی دھرتی کو پانی مل رہا ہے، اس منصوبے سے ایک لاکھ 72ہزارایکڑ زمین سیراب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تونسہ شریف اور ڈی جی خان بھی ہمارے ہی شہر ہیں، نہر سے عوام کوپینے کا صاف پانی بھی میسر ہوگا، ماضی کے حکمرانوں نے ان علاقوں کو نظرانداز کیا، شہبازشریف نے پنجاب کے ساتھ زیادتی کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جہلم کی صنعت 300ارب روپے قومی خزانے میں ڈالتی ہے، جہلم بائیو ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ پاکستان کو سلیکون ویلی بنا دے گا۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے گزارش کی کہ جہلم کو فیوچرسٹی کے تحت ترقی دی جائے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...