اسلام آباد ہائیکورٹ،ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست مسترد، ابرار الحق چیئرمین ہلال احمر بحال

   اسلام آباد ہائیکورٹ،ڈاکٹر سعید الٰہی کی درخواست مسترد، ابرار الحق ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ابرار الحق کو بطور چیئرمین ہلال احمر بحال کر تے ہوئے انکی چیئرمین ہلال احمر تعیناتی درست قرار دے دی۔، عدالت نے ان کی تعیناتی درست قرار دے دی اور تعیناتی کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا۔درخواست پر فیصلہ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر سعید الہی کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ سوال صرف ایک ہے، کس رول کے تحت ابرارالحق کو تعینات کیا گیا، کیا یہ انتظامی امور ہیں جو وزیر اعظم نے چلانے ہیں، وفاقی حکومت کو اختیار نہیں، منیجنگ باڈی کے پاس اس کی اتھارٹی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے عدالت کو بتایا کہ رولز میں ترمیم کیے گئے ہیں۔

ابرار الحق بحال 

مزید : صفحہ اول


loading...