سینئر بیوروکریٹ نائلہ باقر اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی ڈی جی تعینات

  سینئر بیوروکریٹ نائلہ باقر اوور سیز پاکستانیز کمیشن کی ڈی جی تعینات

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سینئر بیوروکریٹ نائلہ باقر ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن تعینات ہو گئی ہیں جنھوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔لندن سکول آف اکنامکس سے گریجویٹ نائلہ باقر کا شمار تجربہ کار و سینئر بیوروکریٹس میں ہوتا ہے جو انتظامی و مالی معاملات کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے34th کامن گروپ سے تعلق رکھنے والی نائلہ باقر اس سے قبل متعدد اہم پوسٹوں پر تعینات رہ چکی ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،جنرل منیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیئشن اورنیب سمیت اہم و کلیدی عہدہ جات شامل ہیں۔وائس چیئرپرسن چوہدری وسیم اختر،کمشنر سید جاوید اقبال بخاری اور جملہ سٹاف نے نائلہ باقر کی بطور ڈائریکٹر جنرل او پی سی کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...