حکومت بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق فیصلہ فوری واپس لے، بلاول

  حکومت بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق فیصلہ فوری واپس لے، بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ سے زائد افراد کے نام خارج کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں بلاول نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر بنانے والے الیکشن منشور سے پہلے ہی یوٹرن لے چکی ہے، تجاوزات کے نام پر بے گھر اور بے روزگار ہونے والوں کے معاملے سے بھی حکومت آنکھیں چرا رہی ہے۔بلاول کا مزید کہنا تھا کہ غریبوں پر جاری معاشی حملوں کی ذمہ دار وفاقی کابینہ ہے، لوگوں کے بے گھر ہونے، اپنے بچوں کی خوراک کیلئے پریشان خواتین کے معاملے پر حکمرانوں کی خاموشی جرم ہے۔
بینظیر انکم سپورٹ

مزید :

صفحہ اول -