لیگی متوالے ہر حال میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،مجتبیٰ شجاع

لیگی متوالے ہر حال میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،مجتبیٰ شجاع

  



لاہور(سٹی رپورٹر)قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کے 70ویں یوم ولادت پرمرکزی آفس شازو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،سابق صوبائی صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کارکنوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس موقع پر نواز شریف کی صحت یابی،درازی عمر،تمام مشکلات کے خاتمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔تقریب سے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ موجودہ حکومت جتنا مرضی (ن) لیگ کے قائدین اور کارکنوں پر ظلم کرلے لیگی متوالے آج بھی پارٹی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں بھی لیگی قیادت نے بیش بہا قربانیاں دیں اور آج سول ڈکٹیٹر کے دور میں بھی لیگی قیادت اور کارکنان قربانیاں دے رہے ہیں موجودہ حکومت نے صرف وصرف (ن) لیگ کو ہی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے۔ ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی پٹری پر چڑھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...