اقوام متحدہ نے ملالہ کو دہائی کی  مقبول ترین نوعمرلڑکی قرار دیدیا

  اقوام متحدہ نے ملالہ کو دہائی کی  مقبول ترین نوعمرلڑکی قرار دیدیا

  



 نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ نے ملالہ یوسفزئی کو 21ویں صدی کی دوسری دہائی میں دنیا کی مقبول ترین نوعمر لڑکی قرار دیدیا۔ ایک جائزے میں اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے 21ویں صدی میں نوعمری میں ہونے والے اہم واقعات کا جائزہ لیا گیا اور 2010سے 2019کے درمیان عالمی سطح پر ملالہ کی مقبولیت مثبت کہانیوں میں سرِفہرست ہے۔اقوام متحدہ کے جائزے کا پہلا حصہ 2010سے 2013کے اواخر کے عرصے تک مبنی ہے جو ہیٹی کے تباہ کن زلزلے، لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ کی کوششوں اور مالی دنیا کے خطرناک مشن کے قیام پر مشتمل ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹی عمر سے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں آواز اٹھانے اور طالبان کے مظالم کی نشاندہی کیلئے جانی جاتی ہیں۔

ملالہ

مزید : صفحہ اول


loading...