پی ٹی آئی نے یہ تجربہ5سال میں کے پی کے میں کیوں لاگو نہیں کیا تھا

  پی ٹی آئی نے یہ تجربہ5سال میں کے پی کے میں کیوں لاگو نہیں کیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ حکومت ملک میں یکساں معیار تعلیم لانا چاہتی ہے مگر ہم حکومت سے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے بھی کے پی کے میں پی ٹی آئی کی پانچ سال حکومت رہی ہے تو پی ٹی آئی نے یہ تجربہ اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں کے پی کے میں کیوں لاگو نہیں کیا تھا۔ایشو آف دی ڈے مین اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ جس ادارے کا تعلیم کا نیٹ ورک ہے وہ شخص بھی پی ٹی آئی کا ایک بڑا عہدیدار ہے پہلے پی ٹی آئی والے ان کے ادارے میں تواس کو نافذ کروالیں اس کے بعد اسمبلی میں کوئی بل لائیں ہم مشاورت سے فیصلہ کریں گے کہ ہم نے کیا کرنا ہے؛لیکن حکومت باتوں کی بجائے عملی کام کرے گی تو تب تب ہی معیاری تعلیمی نظام رائج ہو سکتا ہے۔
عظمیٰ بخاری

مزید :

صفحہ اول -