حکومت تحریری دستاویز اسمبلی میں لیکر آئے،اپوزیشن سے مشاورت کرے

حکومت تحریری دستاویز اسمبلی میں لیکر آئے،اپوزیشن سے مشاورت کرے

  



پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تک تو ہم حکومت کی طرف سے باتیں ہی سن رہے ہیں اگر حکومت ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہے تواس حوالے سے وہ کوئی تحریری دستاویز کو اسمبلی میں لیکر آئے اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کرے اچھی بات ہے کہ ملک میں ایک یکساں نصاب کو متعارف کروایا جائے مگر اس کاآغاز حکومت نے کرنا ہے حکومت پہل کرے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں حکومت کے ہر نئے پلان اور منصوبے کا بذریعہ میڈیا ہی علم ہوتا ہے مگر حکومت کسی بھی اہم نوعیت کے ایشوز پر اپنی اسمبلی اور اس کے ممبران کو اعتماد میں لینا مناسب ہی نہیں سمجھتی ہے ہر ایشو کو حل بھی کیا جا سکتا ہے اور ہر ایشو پر بات بھی ہو سکتی ہے مگر حکومت اپنی ضد اور اناء کو ختم کرے گی تو تب ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ اول