نصاب اسلامی تعلیمات کے برعکس ہوا تو حمایت نہیں کریں گے

نصاب اسلامی تعلیمات کے برعکس ہوا تو حمایت نہیں کریں گے

  



جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی رہنما سمعیہ راحیل قاضی کا کہنا ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم ہو نا چاہئے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی نظام تعلیم کا نصاب بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایسا کرنا چاہتی ہے تواس کو اس مقصد کے لئے ساری جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے ہم یکساں نصاب تعلیم کے مکمل حامی ہیں مگر یہ یکساں نصاب عین اسلامی نصاب کے مطابق ہی ہونا چاہے اگر کوئی بھی نصاب ہماری تعلیمات کے برعکس ہوا تو جماعت اسلامی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔

سمعیہ راحیل قاضی

مزید : صفحہ اول


loading...