حکومت سے یکساں نظام تعلیم کی امید نہیں رکھی جا سکتی،یہ شوشہ ثابت ہو گا

حکومت سے یکساں نظام تعلیم کی امید نہیں رکھی جا سکتی،یہ شوشہ ثابت ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے میں اس کشمکش کا شکار ہے کہ اس نے اس صوبے میں کونسا تعلیمی نظام لانا ہے جب وہ ایک صوبے میں ایسا نہیں کر سکے جہاں پر وہ اس سے پہلے بھی اقتدار میں رہے ہیں توان سے ملک بھر میں کسی بھی یکساں نظام تعلیم کی امید نہیں رکھی جا سکتی ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بھی ایک حکومتی سوشہ ہی ثابت ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی حکومت مخلص ہے تو وہ سب جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کرے ہم حکومت کا ساتھ دیں گے اور اس مقصد کے لئے اگر ساری جماعتوں میں اتفاق رائے پایا جائے گا تو پھر ہم بھی اپنی پارٹی کی رائے کا کھل کر اظہار کریں گے۔
میاں افتخار حسین

مزید :

صفحہ اول -