گجرپورہ گھر میں آتشزدگی: شیر خوار جاں بحق محلہ داروں نے کھڑکی توڑ کر 4بچوں کو بچالیا

گجرپورہ گھر میں آتشزدگی: شیر خوار جاں بحق محلہ داروں نے کھڑکی توڑ کر 4بچوں کو ...

  



لا ہور (کرائم رپورٹر)رات گئے گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم میں ایک گھر میں گیس کے چولہے سے آتشزدگی کے باعث ایک شیر خواربچہ جھلسنے سے دم توڑ گیاجبکہ 4 بچوں کو امدادی ٹیموں نے گھر سے باحفاظت باہر نکال لیا،ان میں 2بچے جھلسنے سے معمولی زخمی بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ چائنہ سکیم کا رہائشی قمر عباس اپنی بیوی کے ہمراہ گھر سے دوائی لینے کے لئے نکلے۔ میاں بیوی نے بچوں کو گھر پر ہی رکھااور حفظ ماتقدم کے طور پر گھر کو باہر سے تالا بھی لگا دیا۔میاں بیوی غلطی سے گھر میں گیس کا چولہا جلتا چھور گئے،بچوں کے آپس میں کھیل کود کے باعث گیس کے چولہے سے بستروں کو آگ لگ گئی۔دھواں اٹھنے اور بچوں کے چیخنے چلانے پر محلہ داروں نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی لیکن تالا لگا دیکھ کر انہوں نے کھڑکی کو توڑااور اندر داخل ہوئے۔ اس دوران 6ماہ کاشیر خوار بچہ فخر عباس جھلسنے سے جاں بحق ہو چکا تھاجبکہ دو کمسن بچے آگ سے زخمی تھے، جنہیں ہسپتال بھجوا دیا گیا جبکہ دو بچوں کو گھر سے باحفاظت نکال لیا گیا۔ گھر میں آگ لگنے کی اطلاع پاکر ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے تگ و دور کے بعدرات گئے آگ پر قابو پالیا۔ ایس ایچ او گجرپورہ کے مطابق آتشزدگی سے ایک بچہ جاں بحق ہوا۔ چار کمسن بچے ٹھیک ہیں،ان میں دو معمولی زخمی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...