صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق سر و ر روڈکے علا قہ میں شکیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن ودیگر سا ما ن، ماڈل ٹاؤ ن کے علاقہ میں سر فر از کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ40ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،نو لکھا کے علا قے میں کا شف کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر2لا کھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ میں جمیل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر 2 لاکھ 70 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، گارڈن ٹاؤ ن کے علا قہ میں ما جد کے گھر میں اس کی فیملی سے2لاکھ30ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ودیگر سامان،مسلم ٹاؤ ن کے علا قہ سے اسلم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ75ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فون ودیگر سا ما ن،مز نگ کے علا قہ میں شر یف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ70ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فون ودیگر سا ما ن لوٹ لوٹ لیا۔ڈیفنس سی،جو ہر ٹا ؤ ن اورشفیق آ با د میں گاڑیاں جبکہ شا د با غ،مستی گیٹ،ما ڈل ٹاؤن،اچھر ہ،شا د ما ن،مسلم ٹاؤ ن،با غبا نپو رہ،نصیر آ با د اورمصر ی شا ہ میں موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔