سید کرار حسین نے زخمی اہلکاروں میں تعریفی اسناد،انعامات تقسیم کئے

  سید کرار حسین نے زخمی اہلکاروں میں تعریفی اسناد،انعامات تقسیم کئے

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز،اینٹی رائٹ فورس سید کرار حسین کی زیرصدارت اینٹی رائٹ فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس اور ڈی ایس پی میاں ریاض سمیت اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے کثیر تعداد میں اجلاس میں شرکت کی۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس نے اہلکاروں کو درپیش مسائل سنے احکامات جاری کئے۔بہترین ڈیوٹیزاورلاء اینڈ آرڈر کی صورتحال برقرار رکھتے ہوئے زخمی ہونیوالے اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعام تقسیم کئے۔ سید کرار حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفٹ سسٹم کے تحت اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی 8 گھنٹے ڈیوٹی اورہفتہ وار ریسٹ یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ساز و سامان سے لیس لاہور کی بہترین فورس ہے۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے اور جدید طریقوں سے منتشر کرنے میں اینٹی رائٹ فورس مہارت رکھتی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...