ستوکتلہ، گھریلو ملازمہ نے خود کشی کر لی
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ستوکتلہ کے علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے متوفیہ ارم کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی ہے۔ متوفیہ ارم بہاولنگر کی رہائشی تھی۔ ستوکتلہ کے جس گھر میں ملازمت کرتی تھیرہیں اس نے پھندا لگا کر خود کشی کی۔گھر والوں کا کہنا ہے کہ ارم نے خودکشی کی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے کہ ارم نے خودکشی کی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے۔