افسران کی طرح ڈرائیورز کو بھی ریفریشر کورسز کروائے جا ئینگے، آضیہ شعیب

    افسران کی طرح ڈرائیورز کو بھی ریفریشر کورسز کروائے جا ئینگے، آضیہ شعیب

  



لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے زیر اہتمام ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ڈرائیورزکے لئے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کو موٹروے پولیس کے تعاون سے منعقد کیا گیا جہاں سینئر انسٹرکٹر موٹروے پولیس محمد شہزاد نے ٹریفک کے اصولوں سے آگاہی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچر دئیے۔اس موقع پر لیسکو کی جانب سے ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ایس ایس پی موٹروے پولیس عبدالغفار قیصرانی، ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی، ڈپٹی منیجر ٹریننگ لیسکو اختر حسین بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی منیجر محمودالاسلام اور اسسٹنٹ منیجر آر ٹی سی ریحان جاوید بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو آضیہ شعیب کا کہنا تھا کہ دیگر افسران کی طرح ڈرائیورز کو بھی ریفریشر کورسز کروائے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں ادا کرسکیں۔ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی کا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیسکو کے ڈرائیورز کو موٹروے پولیس کی جانب سے جو ٹریننگ دی گئی ہے اس کا بنیادی مقصد ان ڈرائیورز کو بین الاقوامی معیارکے مطابق ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہی کا موقع فراہم کرنا تھا۔لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ہیڈ کوارٹر اور دیگر سرکلز کے135 ڈرائیورز کو ٹریفک کے اصولوں سے آگاہی اورروڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی گئی۔ 135ڈرائیوروں کو چار بیجز میں تقسیم کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ مکمل کرنیوالے ڈرائیوروں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

مزید : علاقائی