موسیقار اشفاق علی فلم”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف

  موسیقار اشفاق علی فلم”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف
   موسیقار اشفاق علی فلم”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اشفاق علی ان دنوں نئی اردو فلم ”دیکھ میرا پنجاب“ کے میوزک کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس فلم کے فلمساز، مصنف وہدائیتکارفیاض بھٹی ہیں،نغمہ نگارالطاف باجوہ جبکہ کاسٹ میں معمررانا،مصطفی قریشی، جہانگیر جانی، شاہد،سوہا خان،سحرملک ودیگرفنکار شامل ہیں، میوزک ڈائریکٹراشفاق علی نے بتایا کہ فلم ”دیکھ میراپنجاب“ایک منفردنوعیت کی فلم ہے۔

،اشفاق علی نے بتایا کہ فلم کے میوزک پر بہت محنت کی جارہی ہے کیوں کہ کسی بھی فلم کی کامیابی میں اچھا اور بہترین میوزک بہت اہم کردارادا کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ فلم کا میوزک عوام کوپسندآئے گا۔

مزید : کلچر


loading...